• اکتوبر 26, 2021

جنوبی افریقی کرکٹر رائیلی روسو کا بھی پاکستان آنے کا اعلان

لاہور: ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کے بعد جنوبی افریقی رائیلی روسو نے بھی پاکستان آنے کا اعلان کر دیا، ان اعلانات کے بعد معاملہ ٹاپ ٹرینڈ ہو گیا، سابق کپتان محمد حفیظ سمیت کرکٹ دیوانے سپر اسٹارز کے جذبے کا خیر مقدم کرنے لگے۔

نیوزی لینڈ ٹیم کی بغیرکھیلے دورہ پاکستان منسوخی پر جارح مزاج بلے باز کرس گیل پاکستان کی حمایت میں سامنے آ گئے، انہوں نے ٹویٹ کیا کہ وہ پاکستان جا رہے ہیں اور ان کیساتھ کون آناچاہتا ہے؟

جنوبی افریقی بلے باز رائیلی روسو نے بھی پاکستان آنے کی تیاری پکڑ لی،قومی کرکٹر محمد حفیظ نےکرس گیل کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیجنڈ کھلاڑی کیلئے پاکستانیوں کے دل میں ڈھیرساری محبت ہیں۔ غیرملکی کرکٹر کے پیغام کو کرکٹ شائقین کی جانب سےسراہا جا رہا ہے، چند منٹ میں ہزاروں افراد نے کرس گیل کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پہلی بار عام شہری تفریح کے لیے خلامیں پہنچ گئے، 200 ملین ڈالر کا ٹکٹ خریدنا پڑا

Read Next

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، ٹیموں کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی ہدایت

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے