
کراچی: جنوبی افریقی ٹیم کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان دیگر انٹرنیشنل ٹیموں کو پاکستان لانے میں مدد دے گا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سرزمین پر پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے لیے بے تاب ہوں، پاکستان میں کرکٹ کا بہت جنون ہے۔فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز پاکستان میں ہونا شہریوں کے لیے بہت خوشی کا موقع ہے، یہاں کی ایک نسل اسٹار کرکٹرز کو اپنے میدان میں کھیلتا نہیں دیکھ سکی۔ سابق کپتان نے کہا کہ بدقسمتی سے اس بار کورونا کی وجہ سے شائقین میدانوں کا رخ نہیں کرسکیں گے۔ فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ امید ہے جنوبی افریقہ کا دورہ دیگر انٹرنیشنل ٹیموں کو پاکستان لانے میں مدد دے گا۔
0 Reviews