• جولائی 28, 2021

جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر ٹی ٹونٹی سیریز جیت لی

سینٹ جارجز: جنوبی افریقہ نے پانچویں اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 25 رنز سے ہرا کر سیریز 2-3 سے جیت لی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 169 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی، ایڈن مارکرم کو 70 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔

نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، سینٹ جارجز میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ ایڈن مارکرم نے 48 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 70 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ کوئنٹن ڈی کاک نے 42 گیندوں پر 60 رنز بنائے۔ فیڈل ایڈورڈز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔ ایون لوئس نے 52 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ لنگی نگیڈی نے تین جبکہ کگیسو ربادا اور ویان مولڈر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وسیم اکرم کا بابر اعظم کو میچ کے دوران گیندیں ضائع نہ کرنے کا مشورہ

Read Next

دورہ انگلینڈ: پیس بیٹری سے انگلش بیٹنگ فیوز کرنے کا منصوبہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے