• جولائی 30, 2021

جنوبی افریقا: احتجاج میں 10 ہلاک، پاکستانیوں کی املاک نذر آتش، وزیراعظم سے مدد کی اپیل

جوہانسبرگ:  جنوبی افریقا میں سابق صدر جیکب زوما کو سزا کے خلاف احتجاج جاری ہے، جوہانسبرگ میں لوٹ مار کے دوران بھگدڑ مچنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے ، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 45 تک پہنچ گئی، مشتعل افراد نے پاکستانیوں کی املاک کو بھی نذر آتش کردیا، اوورسیز پاکستانیوں نے وڈیو پیغام میں وزیر اعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کردی

لوٹ مار ، توڑ پھو، پکڑ دھکڑ جنوبی افریقا پر تشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آگیا، جنوبی افریقا کے سب سے بڑے شہر جوہانسبرگ میں لوٹ مار کے دوران بھگدڑ مچنے سے10افراد ہلاک ہوگئے۔

جنوبی افریقہ میں حالات گذشتہ ماہ خراب ہوئے جب سابق صدر جیکب زوما کو کرپشن کے الزا م میں عدالت نے 15 ماہ کی سزا سنائی۔ سابق صدر نے حامیوں سے احتجاج کی اپیل کر دی۔

کئی روز سے جاری پر تشدد مظاہروں میں درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں، مظاہرین نے ملک بھر میں کئی شاپنگ مالز، ہوٹلز اور پٹرول پمپس کو لوٹ لیا، حکومت نے حالات پر قابو پانے کے لئے کئی علاقوں میں فوج تعینات کر دی۔

جنوبی افریقا میں بسنے والے پاکستانیوں پر بھی سیاہ فام مظاہرین نے ہلہ بول دیا، کئی لوگوں کی دکانوں اور شورومز کو لوٹ کر آگ لگا دی گئی، ساؤتھ افریقا میں پھنسے پاکستانیوں نے ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم عمران خان سےمدد کی اپیل کی ہے۔

جنوبی افریقہ کے صدر نے کہا ہے کہ لوٹ مار کے بعد ملک میں غذائی اجناس اور ادویات کی قلت کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

رواں ہفتے دوحہ میں اعلیٰ افغان حکام کے طالبان کیساتھ مذاکرات متوقع

Read Next

ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 14 سنچریاں، بابر اعظم کا نیا عالمی ریکارڈ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے