• اکتوبر 25, 2020

جنرل قمرباجوہ اوربل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،اہم امورپرتبادلہ خیال

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں پاکستان میں کورونا صورتحال اور انسداد پولیو مہم کے دوبارہ آغاز پر بات چیت کی گئی۔ بل گیٹس نے انسداد پولیو مہم کے دوران پاک فوج کے تعاون کو سراہا۔  ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں بل گیٹس نے قومی انسداد پولیو مہم میں پاک آرمی کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں کی صحت کی بہتری کیلئے پولیو مہم میں پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان کیلئے کاوشیں قومی فریضہ ہیں، انسداد پولیو کی کامیاب مہم کا سہرا موبائل ٹیمز، صحت عامہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سر ہے۔ کورونا وباء سے متعلق بل گیٹس کا کہنا تھا کہ گیٹس فاؤنڈیشن دنیا بھر میں وباء کیخلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، پاکستان کے محدود وسائل کے باوجود کورونا وباء کیخلاف کامیابی قابل ستائش ہے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کورونا وباء کیخلاف کامیابی مجموعی اور قومی ردعمل سے ممکن ہوئی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے وسائل کے بہترین استعمال میں کلیدی کردار ادا کیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بلیو اکانومی پالیسی سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی: وزیراعظم عمران خان

Read Next

News Headlines | 12:00 PM | 15 August 2020 | A1 News

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے