• اکتوبر 24, 2020

جنرل اسمبلی کے نئے منتخب صدر پاکستان کے دو روزہ دورہ پر آج پہنچ رہے ہیں

اسلام آباد:  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے منتخب صدر ولکن بوزکیر پاکستان کے دو روزہ دورہ پر آج (اتوار) اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جنرل اسمبلی کے صدر کے ساتھ اقوام متحدہ کے اہداف کے تین بنیادی ستونوں امن و استحکام ، ترقی اور انسانی حقوق سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔

جنرل اسمبلی کے صدر، وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔  دوسرے امور کے علاوہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے اقوام متحدہ کی کوششوں میں پاکستان کے مضبوط اور بنیادی تعاون خاص طور پر دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن کارروائیوں میں ہمارے تعاون کو اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔

ولکان بازکر ترکی کے پہلے باشندے ہیں جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ وہ جنرل اسمبلی کے تاریخی اور اہم اجلاس کی صدارت کریں گے کیونکہ اقوام متحدہ رواں سال اپنا 75 واں یوم تاسیس منارہا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

گرمی بڑی،گلشیئر پگھلتے رہے تو نتیجہ علاقے ریگستانوں کی شکل اختیار کرلیں گے ،وزیر اعظم عمران خان

Read Next

فٹبال چیمپئنز لیگ: بارسلونا اور بائرن میونخ کوارٹرز فائنل میں پہنچ گئیں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے