• اکتوبر 7, 2022

جنت مرزا کی فیملی میں انتقال، نیا گانا ملتوی

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار اور لالی ووڈ کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ جنت مرزا کی فیملی میں ہونے والے اچانک انتقال کی وجہ سے، اُن کا آج ریلیز ہونے والا نیا گانا ’دل موڑ دے‘ ملتوی کردیا گیا۔

آج جنت مرزا اور اُن کے منگیتر عُمر بٹ کا نیا گانا ’دل موڑ دے‘ ریلیز ہونے تھا جس کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار تھا۔

تاہم گزشتہ شب جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک افسوسناک خبر شیئر کی اور بتایا کہ اُن کا گانا ملتوی کردیا گیا ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار نے بتایا کہ اب یہ گانا رواں 10 مارچ کو ریلیز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جنت مرزا اور عُمر بٹ پر فلمایا گیا یہ گانا لیجنڈری گلوکارہ شازیہ منظور نے گایا ہے۔

یہ گانا آج ریلیز ہونا تھا اور اس حوالے سے مداح کافی پُرجوش تھے کہ وہ پہلی بار جنت اور عُمر کو ایک ساتھ کسی پراجیکٹ میں دیکھیں گے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بلاول کا لانگ مارچ میرا مارچ ہے، شیخ رشید

Read Next

یوکرین میں ہلاک بھارتی طالب علم کا بھائی مودی سرکار پر برس پڑا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔