• جنوری 23, 2021

جمیعت علمائے اسلام پاکستان کا خود کو جے یو آئی (ف) سے الگ کرتے ہوئے لاتعلقی کا اعلان کردیا

اسلام آباد:جمیعت علمائے اسلام پاکستان نے جے یو آئی (ف) سے خود کو الگ کرتے ہوئے اس سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔ مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے نام سے الگ گروپ بنایا، ہم کبھی اس کے رکن نہیں تھے۔ جمیعت علمائے پاکستان کے رہنما مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی بھی رکن قرآن وسنت کے منافی کوئی اقدام نہیں کرے گا۔ جھوٹے اور خائن پر اللہ کی لعنت ہے۔ اللہ کا حکم ہے کہ جھوٹوں کی پیروی نہ کرو۔ ہم ہمیشہ جمعیت علمائے پاکستان کے دستور کے مطابق رکن ہیں اور رہیں گے۔ مولانا شیرانی کا کہنا تھا کہ ہم کبھی بھی جمیعت علمائے اسلام (ف) گروپ کے رکن نہیں بنے۔ اکابرین سے وراثت میں ملی جماعت کا نام جے یو آئی پاکستان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کے ارکان اور شرکا نے تمام معاملہ سامنے رکھا۔ یہ تمام اراکین اب اس جماعت کے رکن نہیں رہے۔ ساتھی فیصلہ کریں کہ انہوں نے اللہ کی رضا حاصل کرنی ہے یا خواہش کی پیروی کرنی ہے کیونکہ اب جو کچھ ہو رہا ہے وہ صداقت اور دیانت پر مبنی نہیں ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

اداکار فیروز خان کا شوبز انڈسٹری میں واپسی کا اعلان

Read Next

پی ڈی ایم میں اعتماد کا فقدان، استعفوں پر پیپلزپارٹی اپنا فیصلہ دے چکی: شاہ محمود

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے