• دسمبر 1, 2021

جمشید چیمہ اور ان کی اہلیہ نے انتخابات سے راہ فرار اختیار کی: عظمیٰ بخاری

لاہور: عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جمشید چیمہ اور ان کی اہلیہ نے انتخابات سے راہ فرار اختیار کی، حلقے کا پہلا دورہ کرنے پر عوام نے ان کی گاڑی پر انڈے اور ٹماٹر مارے۔

ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آر ٹی ایس بھی ایک ٹیکنالوجی تھی جسے پی ٹی آئی کی مشاورت سے 2018 کے انتخابات میں اپنایا گیا، پی ٹی آئی کو ووٹ تو ملے گا نہیں اس لئے انہوں نے ای وی ایم کا شوشہ چھوڑا ہے، بھارت نے بھی 20 سال الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے معاملے کو زیرٖ غور رکھا، جرمنی کے انتخابات کی مثالیں دی جاتی ہیں، وہاں ای وی ایم استعمال نہیں ہوتیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ڈینگی کیلئے حکومت نے ایک دھیلے کا کام نہیں کیا، عوام ڈینگی سے خود ہی لڑ رہی ہے، اسموگ کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت نے کوئی اقدامات نہیں کیے، موٹروے سے ملحقہ فصلوں کی باقیات جلائی جا رہی ہے، اینٹوں کے بھٹوں کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار صوبے کو کتنے مہنگے پڑے، اس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‏سردی عروج پر آئی نہیں اور گیس لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی: شیری رحمان

Read Next

اسلام مخالف مواد پر مہوش حیات کی بھارتی فلمسازوں پر تنقید

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے