• ستمبر 26, 2021

جمشید دستی نے نکاح کرلیا، رخصتی اگلے سال ہوگی

ملتان مظفرگڑھ سے سابق رکن قومی اسمبلی اور سربراہ پاکستان عوامی راج پارٹی جمشید دستی نے نکاح کر لیا، رخصتی اگلے سال ہو گی۔

 رپورٹ کے مطابق جمشید نے نکاح کی تصاویر اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر جاری کی ہیں، ان کی اہلیہ نے گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان سے بائیو کیمسٹری میں بی ایس کیا ہوا ہے اور ان کا تعلق پشاور کے مہمند قبیلے سے ہے جبکہ رخصتی مارچ 2022 میں ہو گی، حق مہر دس ہزار روپے لکھا گیا۔

جمشید دستی کا کہنا ہے کہ وہ ولیمہ میں دال کھلائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسی لڑکی کی تلاش میں تھے جو سادہ ہو اور بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت کر سکے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو ڈیڑھ کروڑ کا سونا، چاندی اور نقدی لوٹ کر فرار

Read Next

جنگ افغان مسئلے کا حل نہیں، امن کو موقع دینا ہوگا: وزیر مملکت فرخ حبیب

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے