• نومبر 29, 2021

جمشید اقبال چیمہ کا ریٹرننگ افسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنیکا فیصلہ چیلنج

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ نے ریٹرننگ افسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کر دیا۔

لاہور کے حلقہ این اے 133 کا ضمنی الیکشن کا معاملہ، ریٹرنگ آفیسر کے فیصلے کے خلاف اپلیٹ ٹربیونل سے رجوع کرنے کا آج آخری روز ہے۔ جمشید اقبال چیمہ نے ریٹرنگ افسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف اپلیٹ ٹربیونل سے رجوع کیا۔

یاد رہے ریٹرننگ آفیسر نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ اور ان کی کورنگ امیدوار مسرت جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے۔

ریٹرننگ افسر نے جمشید اقبال چیمہ اور مسرت چیمہ کے تجویز کنندہ حلقے کا نہ ہونے کی بنیاد پر کاغزات نامزدگی مسترد کیے تھے۔ مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز کی جانب سے ریٹرننگ افسر کے روبرو اعتراضات دائر کیے تھے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

Headlines | 03 November 2021 | A1 TV

Read Next

میئر نیویارک کا انتخاب، حکمران جماعت کے امیدوار ایرک ایڈمز نے فتح پا لی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے