• جنوری 19, 2022

جعلی اکاؤنٹس کیسز: آصف زرداری کی ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد: جعلی اکاونٹس کیسز میں آصف زرداری کےخلاف نیو یارک اپارٹمنٹس پر نیب انکوائری میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آصف زرداری کی ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ آصف زرداری کو صحت کے مسائل کی وجہ سے کیس میں مستقل ضمانت دی جاتی، آصف زرداری کے خلاف نیویارک پراپرٹی کیس انکوائری کے مرحلے میں ہے، نیب کا کیس میں آصف زرداری کے خلاف شواہد اکٹھے کرنا ابھی باقی ہے، نیب ٹھوس شواہد کی بنیاد پر آصف زرداری کی ضمانت منسوخی کی درخواست دے سکتا ہے۔

خیال رہے نیب کو آصف زرداری کے خلاف اثاثہ جات کی شکایات 2018 اور 2019 میں موصول ہوئیں۔ نیب کو جے آئی ٹی رپورٹ اپریل 2019 میں موصول ہوئی، آصف زرداری دوسرے مقدمے میں گرفتار ہونے کے بعد دسمبر 2019 میں رہا ہوئے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم سٹیزن پورٹل نے سائل کے 6 ماہ سے پھنسے کیس کو ایک ماہ میں حل کرا دیا

Read Next

پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی ریفرنس: شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد کے شریک ملزمان بری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے