• جولائی 6, 2022

جعلی اکاؤنٹس بلاول بھٹو زرداری کی سیاست کا اصل چہرہ ہے: حسان خاور

لاہور: حسان خاور نے کہا ہے کہ بلاول اندرون سندھ کے عوام کے حالات سے واقف نہیں، جعلی اکاؤنٹس چیئرمین پیپلزپارٹی کی سیاست کا اصل چہرہ ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل بلاول بھٹو نے بڑی شعلہ بیان تقریر کی، ان کی شعلہ بیان سیاست کے پیچھے بے نامی اکاؤنٹس اور اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں، بلاول کے پاس کونسا الہٰ دین کا چراغ ہے جو انہیں دن دوگنی رات چوگنی ترقی دے رہا ہے، پنجاب میں پیپلزپارٹی کی ضمانتیں ضبط ہوگئیں۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو انہیں چاروں صوبوں کی زنجیر دے کر گئیں، آج پیپلزپارٹی کے پاس زنجیر کا آخری کھنڈا ہے جو کھڑ کھڑا رہا ہے، پیپلزپارٹی نے روٹی کپڑا اور مکان سے سفر شور کر کے سب گندا ہے پر دھندا ہے پر اختتام پذیر کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ این اے 133 میں آج ووٹر نوٹوں سے پٹ رہا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نوٹوں سے ووٹ خرید رہے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی جماعت آج آئین پاکستان کو نہیں مان رہی: مصطفیٰ کمال

Read Next

پی ایس ایل 7، بابراعظم کراچی کنگز کےکپتان بن گئے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔