• نومبر 27, 2020

جزائر سے متعلق آرڈیننس سندھ کی سالمیت پر حملہ ہے،وزیر اعلیٰ سندھ

????????????????????????????????????

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جزائر سے متعلق آرڈیننس کو سندھ کی سالمیت پر حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی مخالفت میں قرارداد لانے کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترامیم سے پہلے بھی یہ جزائر سندھ کی ملکیت ہیں۔ صدر وفاق کے کہنے پر آرڈیننس جاری کر سکتے ہیں لیکن یہ غیر آئینی ہے۔ ان کو تو جزیروں کے ناموں کا بھی نہیں پتا۔ صرف طاقت کے نشے میں ایسا کیا گیا۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم طاقت سے اس آرڈیننس کو واپس کرائیں گے۔ صدارتی آرڈیننس میں کیا ہے، ایوان کو بتانا چاہتا ہوں لیکن اگر اپوزیشن اراکین ایوان میں بیٹھے رہتے تو ان کو مطمئن کر دیتے لیکن وہ بہانہ بنا کر چلے گئے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ساتھ نہ دینے والوں کو غدار نہیں کہوں گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ وفاق آئی لینڈز پر آرڈیننس کو واپس لے کیونکہ اس اقدام پر پورا سندھ سراپا احتجاج ہے

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سندھ پولیس کے استعفے مشکوک،جانا بوجھ کر بلاول نے معاملے کو سیاسی بنایا ہے،شبلی فراز

Read Next

مریم نواز کے کمرے پر دھاوا،مسلم لیگ ن کا آرمی چیف سے تحقیقات کا مطالبہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے