• اپریل 16, 2021

جرمن چانسلر کے دفتر سے ایک شخص نے گاڑی ٹکرا دی، ملزم گرفتار

برلن: جرمنی میں ایک شخص نے چانسلر اینگلا مرکل کے دفتر سے گاڑی ٹکرا دی، گاڑی کی سائیڈ پر جرمن چانسلر کےخلاف نعرے درج تھے۔ جرمن پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا، گاڑی کی ایک طرف درج تھا کہ “تم بچوں اور بوڑھوں کے قاتل ہو” اور دوسری جانب “گلوبلائزیشن کی سیاست بند کرو” لکھا تھا۔ گاڑی کی ٹکر سے عمارت کے مرکزی دروازے کا معمولی حصہ متاثر ہوا جبکہ گاڑی زور سے ٹکرانے کے سبب ڈرائیور شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد فراہم کرنے کے بعد حکام نے تحویل میں لے لیا۔ جرمن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے کی ذہنی صحت سے متعلق بھی تفتیش کی جائے گی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے نائجر پہنچ گئے

Read Next

فرحان اور عروہ شادی کے 3 سال بعد ہی جدا ہونے کو تیار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے