• مئی 24, 2022

جدت کیلئے اصل پہچان کو پس پشت نہ ڈالا جائے: محمد قوی

لاہور:  سینئر اداکار محمد قوی خان نے کہا ہے کہ پاکستان تہذیب اور ثقافت میں ایک پہچان رکھتا ہے لیکن بد قسمتی سے آج ہم اپنی اصل ڈگر سے ہٹتے جارہے ہیں، جدت کو ضرور اپنایا جانا چاہیے لیکن اس کیلئے اپنی اصل پہچان کو پس پشت نہیں ڈالنا چاہیے۔

ایک انٹرویو میں محمد قوی نے کہا کہ ہر چیز اپنی مقرر ہ حد میں اچھی لگتی ہے اور جب تجاوز کیا جاتا ہے تو اس کے زیادہ منفی نتائج ہی نکلتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں صرف شوبز کی بات نہیں کر رہا ہمیں اپنے معاشرے میں مجمو عی طور پر دیکھنے کی ضرورت ہے ۔ اگرسچی بات کی جائے تو سب کی یہ رائے ہو گی کہ ہم جس راستے پر چل رہے ہیں یہ ہرگز ہمارا راستہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بتایا جائے آج ہم اپنی نوجوان نسل کی کیاتربیت کر رہے ہیں ۔ ہمارے پاس اب بھی وقت ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کو اپنی تہذیب اور ثقافت سے آگاہ کریں وگرنہ وقت ہاتھوں سے نکلتا ہوا نظر آرہا ہے ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارتی اداکارہ ماہیکا شرما پی ایس ایل میں انجرڈ شاہد آفریدی کی ’نرس‘ بننے کو تیار

Read Next

اداکار فیروز خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے