• اپریل 18, 2021

جج آفتاب آفریدی قتل میں صدرسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نامزد

صوابی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج آفتاب آفریدی کے قتل کے مقدمے میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر لطیف آفریدی اور ان کے بیٹے دانش آفریدی سمیت پانچ افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ چھوٹا لاہور میں بیٹے ماجد آفریدی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

مقدمے میں نامزد ملزم لطیف آفریدی معروف وکیل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔ ان کا تعلق آفتاب آفریدی کے آبائی علاقے سے ہے۔

جج آفتاب آفریدی کو ان کی اہلیہ اور خاندان کے دو افراد سمیت نامعلوم افراد نے اتوار کے روز گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

یہ واقعہ شام چھ سے سات بجے کے درمیان موٹروے پر ضلع صوابی کے انبار انٹرچینج کے قریب پیش آیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جج آفتاب اپنے اہلِخانہ سمیت اسلام آباد سے سوات جا رہے تھے۔

جج آفتاب آفریدی کا تعلق صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم ہو جانے والے قبائلی علاقے ضلع خیبر میں برقمبر خیل سے تھا۔ انھیں رواں برس فروری میں ضلع سوات میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کا جج مقرر کیا گیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے

Read Next

فخر زمان اور ڈی کوک، فیصلہ امپائر کریں گے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے