• نومبر 27, 2020

جتنے مرضی جلسے کرلو:جب تک پیسہ واپس نہیں کرتے ،نہیں چھوڑوں گا:وزیر اعظم

حافظ آباد:وزیراعظم نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین نے ملک میں سرکس لگا رکھی ہے، ماضی میں نیب غلام آج آزاد ہے، یہ چاہتے ہیں نیب کو ختم کر دیا جائے تاکہ ان کی چوری چھپ جائے، لندن کی ہوا لگتے ہی نواز شریف کی ساری بیماری ختم ہوگئی، جتنے مرضی جلسے کرلو، جب تک پیسہ واپس نہیں کرتے، نہیں چھوڑوں گا۔ حافظ آباد میں عوامی جلسے سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا 2021 تک پنجاب کے سارے لوگوں کو ہیلتھ کارڈ مل جائیں گے، ہیلتھ کارڈ سے غریب گھرانوں کو فائدہ ہوگا، پاکستان کی 73 سالہ تاریخ میں عام آدمی کو ہیلتھ کارڈ دیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت کا فرض ہے عوام کی ضروریات پوری کرے، دنیا کے امیر ترین ممالک میں بھی ایسی ہیلتھ انشورنس نہیں ہوتی، ہیلتھ کارڈ سے غریب گھرانوں کو فائدہ ہوگا، ہیلتھ کارڈ سے 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت میسر ہوگی۔وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان میں پہلی بار پناہ گاہیں بنائی گئیں، نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت لوگ اپنا گھر بناسکیں گے، گھر بنانے کیلئے 5 فیصد سود پر آپ بینکوں سے قرض لے سکیں گے، خوشی ہے فلاحی ریاست بنانے کا سفر شروع ہوچکا۔ انہوں نے کہا ملک میں یکساں نظام تعلیم لے کر آئیں گے، ملک میں یکساں نصاب تعلیم کیلئے کام کر رہے ہیں، بڑے لوگوں نے روٹی، کپڑا، مکان کی بات کی، پہلی بار لوگوں کو اپنا گھر ملے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘معیشت آگے بڑھ رہی ہے، ایم ایل ون کا معاشی سرگرمیوں میں بہت بڑا ہاتھ ہوگا’

Read Next

عبد القادر بلوچ نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے