• اکتوبر 24, 2020

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے بیماری کے سبب استعفی دے دیا

ٹوکیو: جاپان کے وزیراعظم نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا، پارٹی ارکان کا کہنا ہے وزیراعظم شنزو ایبے بیماری کی وجہ سے مستعفی ہوئے۔

پارٹی ارکان کا کہنا ہے 65 سالہ شنزوایبے حکومت کو مشکلات سے بچانا چاہتے ہیں۔ وہ جاپان کے طویل دورانیہ کے وزیراعظم رہے۔ انہوں نے 2012 میں وزارت عظمیٰ سنبھالی تھی۔ اس سے قبل وہ 2006 سے 2007 تک بھی وزیراعظم رہے۔

امید کی جا رہی ہے کہ جاپان میں برسراقتدار لبرل ڈیموکریٹک پارٹی عبوری وزیراعظم مقرر کرے گی، شنزو ایبے کی کی وزارت عظمی کی مدت سمتبر 2021 میں ختم ہو گی۔ شنزو ایبے کے استعفے کی خبر کے بعد جاپانی معیشت پر منفی اثر پڑا اور سٹاک مارکیٹ 2 فیصد گر گئی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کورونا وائرس کو جلد کچل دوں گا، جوبائیڈن امریکی عظمت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں: ٹرمپ

Read Next

لاہور میں شدید بارش، گودام کی چھت گرنے سے 4 مزدور جاں بحق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے