• جولائی 6, 2022

جاپان کا پاکستان پولیو پروگرام کے لئے 4.35 ملین ڈالر امداد کا اعلان

لاہور: جاپان نے پاکستان پولیو پروگرام کے لئے 4.35 ملین ڈالر امداد کا اعلان کر دیا، امداد ویکسین کی خریداری کے لئے استعمال ہوگی جس سے 24 ملین ویکسین کی خریداری ممکن ہوگی۔

جاپان کی طرف سے پاکستانی حکومت کو امداد کے تحفے سے پانچ سال تک کے 21 ملین بچوں کی ویکسی نیشن ممکن ہوسکے گی، نیشنل ایکشن پلان 2023-2021 کے مطابق پاکستان بھر سے 2023 کے اواخر میں پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔ محکمہ صحت کے مطابق بچوں کو موذی بیماری سے بچانے کے لیے یہ امداد استعمال ہو گی۔

سفیر ایچ ای واڈا مٹسو ہیرو کا کہنا ہے کہ جاپان پولیو کے خاتمے اور حفاظتی ٹیکہ جات کے سلسلے میں پچھلے کئی عشروں سے تعاون کررہا ہے، پولیو پروگرام اور توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کی خسرہ و روبیلا مہم اور پولیو مہم میں مشترکہ کوششوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وبا پر قابو پانے میں پولیو پروگرام کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وزیراعظم سے گورنر پنجاب کی ملاقات، دورہ برطانیہ پر بریفنگ دی

Read Next

سانحہ سیالکوٹ، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں بحث کرانے کا فیصلہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔