• اکتوبر 22, 2021

جاپان میں چھ اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے سے 20 افراد زخمی

ٹوکیو: جاپان میں چھ اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے سے 20 افراد زخمی ہو گئے۔ زلزلے کا مرکز ٹوکیو سے مشرق میں 80 کلومیٹر دور تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں سے ٹوکیو میں ٹی وی اسٹوڈیو میں نیوز کاسٹرز گھبراتے بھی رہے اور خبریں بھی پڑھتے رہے، زلزلے سے عوام میں خوف ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

حکام کے مطابق سال 2011 کے بعد زلزلے کے یہ شدید ترین جھٹکے تھے، جاپانی وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں کے لیے ٹاسک فورس کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

برطانیہ نے دوسرے ممالک سے آنے والوں کیلئے کورونا قوانین میں تبدیلی کر دی

Read Next

چین میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، متعدد عمارتیں زمین بوس

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے