• جون 14, 2021

جاوید میانداد کا 47سال پرانا ورلڈ ریکارڈ

ج سے 47 سال قبل نامور پاکستانی بلے باز جاوید میانداد نے ایک ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جس کی یاد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تازہ کر دی ہے۔

پی سی بی کے ویریفائیڈ فیس بک اکاؤنٹ پر جاوید میانداد کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس کے اس ان کے ورلڈ ریکارڈ کا ذکر ہے۔

پی سی بی کی جانب سے تحریر کیا گیا کہ آج کے دن 47 سال قبل جاوید میانداد نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے کم عمر میں ٹرپل سنچری بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
جاوید میانداد نے 14 اپریل 1975 کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی وائٹس کی جانب سے کھیلتے ہوئے 311 رنز
بنائے تھے۔
اس ریکارڈ کو بنانے کے وقت جاوید میانداد کی عمر 17 سال 310 دن تھی اور وہ 629 منٹ وکٹ پر موجود رہے تھے۔
ان کی ٹیم کراچی وائٹس نے اس اسکور کی مدد سے نیشنل بینک کی ٹیم کو ہرایا تھا

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

امریکا کیخلاف اب حملوں کا امکان نہیں،امریکی وزیر خارجہ

Read Next

زمین میں 4 دہائیوں کے دوران ہونے والی تبدیلیاں

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے