• جون 22, 2021

جاوید لطیف کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کو 5  روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے 3 مئی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کو مجسٹریٹ صابر ڈار کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سرکاری وکیل اور جاوید لطیف کے وکلا نے دلائل دیے۔

پولیس نے جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا جو تقریباً 2 گھنٹے بعد سنایا گیا۔

عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے جاوید لطیف کو 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا تھا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں دھماکہ، پولیس اہلکار شہید

Read Next

پاکستان میں کورونا سے مزید 150 اموات

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے