
وفاقی کابینہ نےجان بچانے والی 94 دواؤں کی قیمتوں میں اضافےکی باقاعدہ منظوری دے دی۔ کرونا وائرس سےمتاثرہ افراد کولگنے والا انجکشن سستا کردیا گیا۔
ملک میں کینسر،بلڈ پریشر،عارضہ قلب اورزچگی سمیت مخلتف ہنگامی حالات میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کردیا گیا ہے۔ اینٹی ریبیزویکسین بھی پہلے سے زیادہ قیمت میں دستیاب ہوگی۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت صحت قیمتوں میں اضافے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔
معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے دواؤں کی قیمتوں میں اضافےکی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ جن دواؤں کی قلت تھی ان کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ان ادویات کی تعداد 94 ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر یہ دوائیں نارمل پرائس،بہتر قیمت اورایک معیارکےمطابق دستیاب ہوجائیں۔
وائرس کا زور توڑنےکیلئے استعمال ہونے والےانجیکشن کی قیمت 10 ہزار سے کم کرکے 8400 روپے مقرر کردی گئی ہے۔
0 Reviews