• نومبر 29, 2021

جانوروں سے نہیں لوگوں کے ارادوں سے ڈرتی ہوں: عائشہ عمر

لاہور: اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ وہ جانوروں سے نہیں بلکہ لوگوں کے ارادوں سے ڈرتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عائشہ عمر ان دنوں تنزانیہ میں وقت گزار رہی ہیں، کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر میں کچھووں میں گھری دکھائی دے رہی ہیں۔ بہت سے افراد نے اپنے تبصروں میں اداکارہ کے اس طرح کچھووں میں گھرے ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس کے جواب میں عائشہ نے کہا کہ وہ جانوروں سے نہیں بلکہ لوگوں اور ان کے ارادوں سے ڈرتی ہیں۔

اداکارہ قدرت کے قریب رہنے کو خوب ترجیح دیتی ہیں، ان کی سوشل میڈیا پر چند روز قبل جاری ویڈیو میں وہ پانی میں موجود دکھائی دیں، ان کے ارد گرد کچھوے بھی موجود تھے جن کو وہ اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلا رہی تھیں۔ ویڈیو میں اداکارہ کچھووں سے بالکل خوفزدہ محسوس نہیں ہو رہیں بلکہ کھانے کھلاتے ہوئے انہیں پیار بھی کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

‘وفاقی حکومت 66 لاکھ ٹن گندم کا حساب دے، جو فخر امام کے مطابق چوری ہوگئی’

Read Next

اسرائیل کے شام پر فضائی حملے میں 2 شہری جاں بحق

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے