• نومبر 25, 2020

جاندار کردار ہی فنکار کو زندہ رکھتے ہیں: صبور علی

کراچی:اداکارہ صبورعلی نے کہا ہے کہ مقابلے کا دور ہے، اچھی کہانی پر مبنی جاندار کردار ہی فنکار کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ جاندار کردار میں فنکار کی متاثر کن پرفارمنس اسکو چارچاند لگا دیتی ہے۔ میری نئی سیریل ‘‘فطرت’’ کی کہانی ایک نوجوان لڑکی فریحہ کے گرد گھومتی ہے جو متوسط طبقے کی فیملی سے تعلق رکھتی ہے اور اپنے خواب اورمقاصد کو شارٹ کٹ کے ذریعہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔ سیریل میں دکھایا گیا ہے کہ برے ارادے یا شارٹ کٹ کا انجام خوفناک ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک فنکار کے لئے عمدہ کردار ہی اس کی شناحت بن جاتا ہے، اس سیریل کی ہدایات اسد جبل نے دی ہیں۔ واضح رہے کہ صبور علی بڑی بہن سجل علی کی طرح شوبز میں اپنی علیحدہ پہچان بنانے میں کافی حد تک کامیاب دکھائی دیتی ہیں، صبور نے دلآویز، میرے خدایا، گل و گلزار اور عشق میں کافر جیسے 2 درجن سے زائد ڈرامہ سیریلز میں اپنی اچھی پرفارمنس سے جہاں شائقین کے دل جیتے وہاں فلم ‘ایکٹر ان لاء’ اور ٹیلی فلم ‘نانو اور میں’ میں بھی اپنے کرداروں کا حق ادا کیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کیرئیر کے آغاز میں گینگسٹرز کی کالز آتی تھیں،شاہ رخ خان

Read Next

کراچی: نومسلم آرزو کا مبینہ اغوا، عدالت نے ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے