• جولائی 28, 2021

جانبدار نہیں، تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق: سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

اسلام آباد:  سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے، جانبدار نہیں، 7 ارکان کو ویڈیوز دیکھ کر معطل کیا۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کو قواعد و قانون کے مطابق چلاؤں گا، قومی اسمبلی میں پیش آنے والے واقعات افسوسناک ہیں، ایک دوسرے کو سنا جائے بجٹ پر فیصلہ عوام کرے، حکومت اپوزیشن دونوں ایوان کے ڈیکورم کا خیال رکھے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سب کو برابر کا موقع دیتا ہوں، 2020 میں 114 گھنٹے حکومت کو ملا 103 گھنٹے اپوزیشن کو ملا، ہاؤس چلانے کے لیے کسی کو اٹھا کر ایوان سے باہر تو نہیں پھینک سکتا، کسی کے ساتھ ذاتی دشمنی نہیں، ایوان کے تقدس کے لیے اقدام اٹھایا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بنگلادیش کی اداکارہ کا 4 افراد پر اجتماعی زیادتی کا الزام

Read Next

سپیکر قومی اسمبلی نے 7 ارکان کے ایوان میں داخلے پر عائد پابندی ختم کر دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے