• اکتوبر 22, 2021

ثنا فخر کی جم میں ایکسرسائز کی تصاویر نے تہلکہ مچادیا

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ ثنا فخر کی جم میں دوران ایکسرسائز تصاویر نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پاکستانی اداکارہ ثنا فخر نے اپنی ایسی تصاویر جاری کردی جن کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہوگئے اور اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنادیا۔

ثنا فخر اس سے قبل بھی اپنی رومانوی اور بے باک تصویروں کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کے عتاب کا شکار ہوتی رہی ہیں۔

اداکارہ شوہر کے ساتھ رومانوی تصاویر پر تنقید کرنے والوں پر سخت نالاں دکھائی دیں۔

تاہم ثنا فخر نے تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی زندگی میں نفرت کرنے والے افراد کی کوئی جگہ نہیں۔

واضح رہے کہ ثنا فخر نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ انسٹاگرام پر شوہر کے ساتھ شیئر کی گئی رومانوی تصویر سے کئی لوگوں کا دل دکھا، جبکہ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ ان کا دل کس بات پر دکھا؟۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے پوچھا کہ کیا لوگوں کو اس بات پر برا لگا کہ انہوں نے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں؟۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بلاول بھٹو سے امریکی ناظم الامور،برطانوی ہائی کمشنر اور چینی سفیر کی ملاقات

Read Next

مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کیساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار کر دیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے