• ستمبر 20, 2021

ثنا خان کی مالدیپ ایئرپورٹ پر نماز ادائیگی کی ویڈیو وائرل

مالی :  سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان کی مالدیپ میں ایئرپورٹ پر شوہر کے ساتھ نماز ادا کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق ثنا خان اپنے شوہر انس سعید کے ساتھ مالدیپ چھٹیاں گزارنے گئیں تو جونہی نماز کا وقت ہوا تو انہوں نے بغیر وقت ضائع کئے بغیر ایئرپورٹ پر ہی نماز ادا کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مالدیپ میں چھٹیاں گزارنے کیلئے جاتی دکھائی دے رہی ہیں۔

سابق بھارتی اداکارہ نے بھارتی شوبز انڈسٹری کی چکا چوند دنیا کو چھوڑ کر سب کو حیران کر دیا تھا، انہوں نے شادی بھی بھارتی ریاست گجرات کے مولانا انس سعید سے کی۔

واضح رہے کہ ثنا خان شادی کے بعد بھی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو ہیں اور اکثروبیشتر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پشاورمیں 13 محرم تک دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری، اسلحہ نمائش پر پابندی ہو گی

Read Next

ناسا نے زمین پر مریخ کے ماحول والی رہائش گاہ بنا دی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے