• جون 14, 2021

ثمینہ پیرزادہ نے پاکستانی طرزِ حکومت کو ‘سرکس’ قرار دے دیا

کراچی:  سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ پاکستان کے طرزِ حکومت سے تنگ آگئیں اور اسے ‘سرکس’ کا نام دے دیا۔

ثمینہ پیرزادہ نے ٹوئٹر پر پاکستان میں موجود کئی سالوں پرانی ایک دوسرے پر الزام تراشی کرنے اور اپوزیشن کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹانے کی کاوشوں کی سیاسی روایت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے اپنے ٹویٹ میں سوال پوچھتے ہوئے لکھا کہ  کیا یہ جمہوریت ہے ؟ ہم انتخابات کا انتظار کیوں نہیں کرسکتے۔  اْنہوں نے لکھا کہ ‘پاکستانی عوام کو ہر پانچ سال بعد حکومت کے انتخاب کیلئے فیصلہ کرنے دیں۔  ثمینہ پیرزادہ نے مزید لکھا کہ  میں اس سرکس سے تنگ آگئی ہوں ۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کرکٹ کے اہم ستاروں کی پاکستان سپر لیگ میں شرکت مشکوک

Read Next

بھارت: کورونا متاثرہ خاتون سے اجتماعی زیادتی، مریضہ ہلاک

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے