• ستمبر 18, 2021

ثقلین مشتاق کو ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے پر غور

پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ ثقلین مشتاق کو ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے رفقاء سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ ثقلین مشتاق کو ذمہ داری دینے پر رائے طلب کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق  پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ ثقلین مشتاق میتھیو ہیڈن، ورنن فلینڈر کے ساتھ ورلڈ کپ میں ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ ثقلین مشتاق نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں ہیڈ کوچ مقرر کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے بعد پی سی بی مستقل کوچز کی تعیناتی کرے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

عالمی وبا کے خاتمے کے بعد کیا ہوگا؟ بل گیٹس کی خطرناک پیشگوئی

Read Next

وعدہ کرتا ہوں کہ پی سی بی کےمعاملات شفاف طریقے سے چلاؤنگا،رمیز راجہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے