• مئی 25, 2022

ثانیہ کو شعیب کی کونسی عادت پسند نہیں؟

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے شوہر کی بری عادت سے متعلق گفتگو کی ہے۔

شعیب اور ثانیہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں ثانیہ کا کہنا تھا کہ شعیب میں بہت زیادہ صبر  ہے جو مجھے نہیں پسند، اس پر میزبان نے ثانیہ سے وضاحت مانگی کہ صبر بری عادت ہے؟

ثانیہ نے کہا کہ اگر شعیب سے کوئی کام کرنے کا کہا جائے تو وہ کہتے ہیں کہ ہوجائے گا۔

ثانیہ کی وضاحت پر شعیب نے کہا  کہ ایسا ہرگز نہیں جوکام وقت پر کرنے کے ہوں میں انہیں  وقت پر ہی کرتا ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں ثانیہ نے اعتراف کیا کہ شعیب رات کو خراٹے بھی لیتے ہیں لیکن شعیب نے وضاحت دی کہ وہ جب تھکے ہوئے ہوں  صرف تب ہی خراٹے لیتے ہیں ۔

ثانیہ  نےمزید کہا کہ شعیب کی جیب سے کبھی پیسے نہیں نکالے کیوں کہ اس کی ضرورت ہی پیش نہیں آئی۔

Read Previous

اتحادی آج سے حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان شروع کردینگے: شیخ رشید کا دعویٰ

Read Next

اسلام آباد کے سندھ ہاؤس میں لوگ نوٹوں کے بیگ لیکر ضمیر خریدنے بیٹھے ہیں، وزیراعظم

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے