• دسمبر 7, 2021

ثانیہ مرزا نے زندگی کی 35بہاریں دیکھ لیں

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو بڑی خوشخبری مل گئی ہے اور انہوں نے زندگی کی 35بہاریں دیکھ لی ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر اور پاکستانیوں کی بھابھی ثانیہ مرزا آج 15نومبر کو اپنی سالگرہ منارہی ہیں جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ آج کے ہی دن ان کی والدہ کی بھی سالگرہ ہے۔

بھارتی ٹینس سٹار 15نومبر 1986میں ممبئی میں پیدا ہوئیں جبکہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اُن کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوئی تھی اورولیمہ شعیب ملک کے نواحی شہر سیالکوٹ میں ہوا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ثانیہ مرزا نے خود کو اور اپنی والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی سمیت دیگر نے زندگی کی 35بہاریں دیکھنے پر شعیب ملک کی اہلیہ کو مبارکباد دی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد کا پیغام دیا۔

حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو کی جانب سے بھی ثانیہ مرزا کے نام سالگرہ کا پیغام انسٹاگرام پر جاری کیا گیا اور لکھا گیا کہ دنیا کی سب سے عاجز اور شائستہ شخصیت کو سالگرہ مبارک ہو ،دعا ہے کہ آپ کی سالگرہ کی تمام خواہشات پوری ہوں۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سالگرہ کے موقع پر ثانیہ مرزا کے نام کا ٹرینڈ بھی چلایا گیا جبکہ ساتھ ہی بھابھی کے نام کا بھی ٹرینڈ سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

فٹبال ورلڈ کپ 2022 کوالیفائنگ راؤنڈ، فرانس نے قازقستان کو 8 گولز سے ہرا دیا

Read Next

سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے