• اکتوبر 22, 2021

ثانیہ مرزا نے اوسٹراوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

پراگ: پاکستانیوں کی بھابھی اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اوسٹراوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

بھارتی ٹینس سٹاراور پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے چینی جوڑی دار  شوائی ژنگ کے ساتھ ملکر ڈبلیو ٹی اے اوسٹراوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ویمنز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔

ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) کے زیر اہتمام اوسٹراوا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے جبکہ ایونٹ میں ویمنز ڈبلز کا فائنل بھارت کی ثانیہ مرزا اور چین کی شوائی ژنگ نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے نام کیا۔

دونوں نے حریف نیوزی لینڈ کی ایرن روٹیلف اور امریکہ کی کیٹلین کرسچین کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 2-6 سے ہرا کر رواں سال کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتا،میچ کی خاص بات یہ ہے کہ ڈبلیو ٹی اے ڈبلز مقابلوں کا فائنل میچ ایک گھنٹے اور چار منٹ تک جاری رہا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بوائی سے پہلے گندم کی امدادی قیمت کا تعین ضروری ہے: فخر امام

Read Next

چوتھے پارلیمانی سال کا پہلا قومی اسمبلی اجلاس، حکومتی لاپرواہی کا شکار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے