• نومبر 29, 2021

ثاقب نثار کی جھوٹی آڈیو ریلیز کی گئی: شہباز گل

اسلام آباد: شہباز گل نے کہا ہے کہ ثاقب نثار کی جھوٹی آڈیو ریلیز کی گئی، یہ پہلے بھی جھوٹی خبر دے کر معافی مانگ چکے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے وائرل کلپ کے حوالے سے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ریلیز کرنے والے نوازشریف کی بے گناہی کی جھوٹی خبر دے کر معافی مانگ چکے، اگر آڈیو ویڈیو کی بات کرنی ہے تو پہلے قیوم ملک کی بات کی جائے، مسلم لیگ ن والے جس طرح پہلے قطری خطوں میں بدنام ہوئے، اب بھی ایسا ہی ہوگا۔

ادھر لیگی رہنما مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فرانزک کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ آواز ثاقب نثار ہی کی ہے، ایک دن حق اور سچ سامنے آکر ہی رہتا ہے۔ نواز شریف، مریم کی سزا عدل کے ہر پیمانے کے مطابق ختم ہوچکی ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ امریکی کمپنی نے آواز کے حقیقی اور درست ہونے کا سائنسی تجزیہ کیا ہے، امریکی کمپنی نے تصدیق کی کہ آواز ثاقب نثار ہی کی ہے، اعمال نامہ حاضر ہے جناب کا، گناہ پرعذر پیش کرنا بدترین گناہوں میں سے ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کراچی میں بھکاری مافیا کا راج، 900 سے زائد مقامات گداگروں کے مراکز بن گئے

Read Next

دشمن پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کر رہا ہے: عثمان بزدار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے