• ستمبر 23, 2021

تین سو ارب کے منصوبوں پر وزیراعظم ایمر جنسی پروگرام کے تحت کام جاری ہے، عثمان بزدار

لاہور(اے ون نیوز) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم ایمرجنسی پروگرام کے تحت 300 ارب روپے کے پراجیکٹس پر عملدرآمد جاری ہے، کھادوں پر ساڑھے 12 ارب روپے سبسڈی دی گئی ہے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے کسانوں کی خوشحالی اور معاشی استحکام کیلئے تاریخی اقدامات کیے جا رہے ہیں، تصدیق شدہ بیج اور جدید زرعی مشینری پر 4.4 ارب روپے سبسڈی دے رہے ہیں۔ کاشتکاروں کو لیزر لینڈ لیولرز کی فراہمی کیلئے 65 کروڑ روپے سبسڈی دی جارہی ہے۔

وزیراعلی نے کہاہے کہ ای کریڈٹ سکیم کے تحت 45 ارب روپے کے بلاسود قرضے دیئے جا رہے ہیں، صوبہ بھر میں بنجر زمینو ں کی بحالی سے کسانوں کو 3 ارب روپے کی اضافی آمدن حاصل ہوئی۔ صوبے میں 60 فیصد سبسڈی پر 3 ارب 62 کروڑ روپے سے جدید ڈرپ،سپرنکلر سسٹم لا رہے ہیں۔ 50 فیصد سبسڈی پر 42 کروڑ 90 لاکھ روپے سے سولر سسٹم لگائے جارہے ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بلدیاتی انتخابات، ملک بھر میں پارٹی کو متحرک کیا جائے، وزیراعظم عمران خان

Read Next

آرمی چیف سے ڈائریکٹر سی آئی اے کی ملاقات، افغان صورتحال پر تبادلہ خیال

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے