• مارچ 7, 2021

تیل سمگلروں کیخلاف گھیرا تنگ،وزیر اعظم کی ہدایت پر 609 پٹرول پمپس سیل کردیئے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک میں تیل کے سمگلروں کے خلاف جاری مہم کے تحت 609 پٹرول پمپس سیل کر دیئے گئے ہیں۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے تقریباً 45 لاکھ لیٹر پٹرول اور ڈیزل ضبط کر لیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ تیل کی سمگلنگ کے خلاف بلا امتیاز وتفریق مہم جاری رکھے ہوئے ہے جس کے واضح اور مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر سیل کئے گئے پمپس کارروائی کے 7 دن کے اندر مستند دستاویزات پیش نہیں کرتے تو ریاست کسٹمز ایکٹ کے تحت مالکان کی تمام جائیدادوں کے ساتھ پمپس ضبط کرنے کی مجاز ہوگی۔وزیراعظم آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس سے یہ اخذ کیا جائے گا کہ یہ جائیدادیں سمگلنگ کے عمل سے غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کشمیر متنازعہ مسئلہ ہے، برطانوی پارلیمنٹیرینز نے واضح کر دیا: وزیر خارجہ

Read Next

احتساب کے دروازے پر تالا ڈال کر چابی کسی اور کے حوالے نہیں کرسکتے:بابر اعوان

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے