• ستمبر 26, 2021

تیل، گھی بنانے والی کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی لانے کیلئے اقدامات پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے اقدامات اٹھانے پر اصولی طور پر اتفاق کرلیا۔

 رپورٹ کے مطابق یہ اتفاق وزیر خزانہ شوکت ترین اور پی وی ایم اے کے وفد کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران شوکت ترین نے خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں بار بار اضافے پر ناراضی کا اظہار کیا ۔

پی وی ایم اے کے چیئرمین عبدالوحید نے وزیر خزانہ کو یقین دہانی کرائی کہ ایسوسی ایشن کا اجلاس بلایا جائے گا اور خوردنی تیل کی فی لٹر قیمت میں ممکنہ کمی پر غور کیا جائے گا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

مائیکرو سافٹ کا ایکس باکس میں نئی گیمز کا اضافہ

Read Next

افغانستان میں حکومت سازی کی کوششیں جاری، صوبہ خوست کا گورنر مقرر

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے