• جولائی 28, 2021

تیسرا ون ڈے: انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف باؤلنگ کا فیصلہ

لاہور:  تین ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں ہونے والے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے تیسرے ون ڈے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

میزبان ٹیم انگلینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

کارڈف میں کھیلے گئے پہلے میچ میں انگلش ٹیم نے گرین شرٹس کو 9 وکٹوں اور لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 52 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی۔

قومی سکواڈ:

بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، صہیب مقصود، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین آفریدی، حارث رؤف

انگلش سکواڈ:

فل سالٹ، ڈیوڈ مالان، زاک کرالے، جیمز وینس، بین سٹوکس، جان سمپسن، گریگورے، اورٹن، کارس، ثاقب محمود، پارکنسن

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

وفاقی کابینہ کا تحریک لبیک پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

Read Next

وفاقی کابینہ نے عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیوں کی منظوری دیدی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے