• جولائی 28, 2021

تیسرا ون ڈے: انگلینڈ نے پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سیریز تین صفر سے جیت لی

برمنگھم : بولرز نے بابر اعظم کی محنت پر پانی پھیر دیا، انگلینڈ پھر فاتح، میزبان ٹیم نے ون ڈے سیریز تین صفر سے اپنے نام کرلی۔ انگلینڈ نے 332 رنز کا بڑا ہدف 48 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

انگلینڈ نے بابر اعظم کی 158 رنز کی شاندار اننگز کے باوجود پاکستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں بھی 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 سے وائٹ واش کر دیا۔

برمنگھم میں 20 ہزار تماشائیوں کی موجودگی میں پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو دونوں اوپنرز نے سکور کو 21 تک پہنچایا ہی تھا کہ فخر زمان صرف چھ رنز پروکٹ دے بیٹھے۔ امام الحق 56 رنز بنانے کے بعد میٹ پارکنسن کی میچ میں پہلی وکٹ بن گئے ۔ بابر اعظم نے اپنی 14ویں سنچری مکمل کی۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے 20 اوورز سے کم میں 179 رنز کی بہترین شراکت قائم کی، رضوان 58 گیندوں پر 74 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے ۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنائے، انگلینڈ کی جانب سے بریڈن کارس نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

جوابی اننگز میں حسن علی نے ڈیوڈ میلان کو صفر پر آؤٹ کر دیا۔ فل سالٹ 37 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ 165 رنز پر پانچ وکٹیں گرنے کے بعد میچ میں پاکستان کی فتح کے امکانات روشن ہو گئے تھے لیکن گریگوری نے جیمز ونس کے ساتھ مل کر چھٹی وکٹ کیلئے 129 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو فتح کی دہلیز تک پہنچا دیا۔ جیمز ونس 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ گریگوری کیریئر کی بہترین 77 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد حارث کو وکٹ دے بیٹھے۔7 وکٹیں گرنے کے باوجود ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کو کوئی مشکل پیش نہ آئی اور بریڈ کارس اور کریگ اوورٹن نے اپنی ٹیم کو دو اوور قبل ہی شاندار فتح سے ہمکنار کرا دیا۔ جیمز ونس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

کرس گیل نے ٹی 20 کرکٹ میں 14 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا

Read Next

فیصل آباد: قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، خریداری میں کمی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے