• نومبر 28, 2020

تیسرا ون ڈے، پاکستان کو زمبابوے کے خلاف جیت کیلئے 279 رنز کا ہدف درکار

راولپنڈی:پاکستان اور زمبابوے کے مابین تیسرے اور آخری ون ڈے میں مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاہینوں‌ کو 279 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ولیم اور ٹیلر کی شراکت داری میں زمبینز کی پوزیشن بہتر ہوئی۔ ٹیلر کے 5 اور ولیم کے ایک چوکے نے زمبابوے ٹیم کو سہارا دیا اور مجموعی سکور 63 تک جا پہنچا۔ ٹیلر نے 56 رنز بنائے تھے کہ محمد حسنین کی ہی بال پر آوٹ ہو گئے۔ مدھیویر کریز پر آئے تو4 چوکوں کی مدد سے 33 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد محمد حسنین کا شکار ہوئے، یوں آج محمد حسنین نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ولیم کی کارکردگی بہت شاندار رہی انہوں نے 13 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 118 رنز بنائے اور ناٹ آوٹ رہے جبکہ سکندر رضا 45 رنز بنا سکے اور وہاب ریاض کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ آخری بلے باز اوورز ختم ہونے کے سبب صرف 1 سکور بنا سکے۔ یوں 50اوورز کے اختتام تک زمبابوے ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنائے۔ پاکستان کو جیت کیلئے 279 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہو گا۔

قبل ازیں قومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئیں، عابد علی، عماد وسیم، وہاب ریاض اور فخر زمان کی جگہ ظفر گوہر، عبداللہ شفیق، خوشدل شاہ اور محمد حسنین کو ٹیم میں نمائندگی دی گئی ہے۔ ٹاس کے بعد کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میچ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی پوری کوشش کریں گے۔

قومی ٹیم نے مسلسل فتوحات کے بعد سیریز پہلے ہی اپنے نام کر لی ہے، اپنی سرزمین پر ون ڈے کرکٹ کے کم بیک کو وائٹ واش سے یادگار بنانے، آئی سی سی رینکنگ میں ریٹنگ پوائنٹ حاصل کرنے کے لیے پرجوش کپتان بابر اعظم کا مرد میدان افتخار احمد سمیت کھلاڑیوں پر مان بڑھ گیا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آسٹریا: یہودی عبادت گاہ کے قریب فائرنگ واقعے میں حملہ آور سمیت 3 افراد ہلاک، 15 زخمی

Read Next

پاکستان سپر لیگ، باقی چار میچز کیلئے 21 غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت یقینی

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے