• ستمبر 23, 2021

تیرہویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ 14 اگست سے شروع ہوگی

اسلام آباد:  پاکستان فٹبال فیڈریشن اپنے ایکٹیوٹی کیلنڈر کے دوسرے ایونٹ پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ کے 13ویں ایڈیشن کا 14 اگست 2021ء سے آغاز کرنے جا رہی ہے۔

دفاعی چیمیئن خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) راولپنڈی کی ٹیم چھٹی بار ٹائٹل کے حصول کیلئے فیورٹ ہوگی۔ لیگ کا پہلا راؤنڈ ملتان بعد ازاں راولپنڈی، کوئٹہ اور کراچی میں بھی میچز کھیلے جائیں گے۔

ملک بھر سے 12 ٹیموں نے ایونٹ میں اپنی شرکت کی تصدیق بھی کردی ہے جن میں خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل)، پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان ایئر فورس، پی سی سی اے، مسلم کلب، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز، بلوچ کلب کوئٹہ، کراچی یونائیٹڈ اور ہما کلب اسلام آباد شامل ہیں۔

بلوچ کلب کوئٹہ، کراچی یونائیٹڈ اور ہما کلب اسلام آباد کی ٹیموں نے گزشتہ سال پی پی ایل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

لیگ کے ڈراز اور ٹیکنیکل ریگولیشن کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا جبکہ پاکستان کے سب سے بڑے ایونٹ کو یادگار اور اعلیٰ پیمانے پر منعقد کرانے کی تیاریاں اپنے آخری مراحل میں ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

ڈاکٹر نجیب اللہ پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر مقرر

Read Next

ٹوکیو اولمپکس میں چین 32 گولڈ میڈلز کیساتھ سرفہرست

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے