• ستمبر 18, 2021

تکذیب نکاح کیس: عدالت نے اداکارہ میرا کو شواہد جمع کرانے کی مہلت دیدی

لاہور: عدالت نے اداکارہ میرا کو تکذیب نکاح کیس میں مزید شواہد جمع کروانے کی مہلت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کی سیشن کورٹ میں اداکارہ میرا کی تذیب نکاح کی اپیل پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج سلابت جاوید نے میرا کی اپیل پر سماعت کی۔

اداکارہ میرا نے موقف اختیار کیا کہ عتیق الرحمان سے نکاح نہیں کیا۔ عتیق الرحمان نے فیملی کورٹ کو گمراہ کیا۔ عدالت فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

سماعت کے دوران اداکارہ کی تکذیب نکاح کی اپیل میں مزید شواہد جمع کروانے کی درخواست منظور کر لی گئی جس کے بعد انہیں مزید شواہد جمع کروانے کے لیے 9 ستمبر تک اضافی شواہد جمع کروانے کی مہلت دیدی ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پاکستان اور چین آئرن برادرز، کوئی طاقت دراڑ نہیں ڈال سکتی: وزیراعظم

Read Next

یوم آزادی گرین پاکستان ڈی قرار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے