• جنوری 20, 2022

توہین عدالت کیس، اٹارنی جنرل کی رانا شمیم پر فردجرم عائد کرنے کی استدعا

اسلام آباد: توہین عدالت کیس میں اٹارنی جنرل نے سابق چیف جج گلگت رانا شمیم پر فردجرم عائد کرنے کی استدعا کر دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں راناشمیم بیان حلفی کیس کی سماعت ہوئی، اٹارنی جنرل نے رانا شمیم پر فردجرم عائد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ شواہد موجود ہیں کہ بیان حلفی رانا شمیم نے خود لیک کیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ بیان حلفی خبر سے ایسے لگا کہ عدالت ہدایات لیتی تھی، زیر التوا اپیلوں سے متعلق اس طرح تو رپورٹنگ نہیں کی جا سکتی، اگر اس عدالت نے کوئی آرڈر جاری کردیا تو لندن میں نوٹری پبلک کی انکوائری شروع ہو جائے گی۔ ہمارے پاس بنیادی حقوق کے کیسز ہوتے ہیں، فئیر رپورٹنگ کے کچھ قانونی تقاضے ہیں، کیا بلاوجہ اس کورٹ پر کوئی الزام لگایا جا سکتا ہے، توہین عدالت کے اختیارات کو کبھی بھی استعمال نہیں کروں گا لیکن عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچا ہو تو اس کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

سندھ بار کونسل کے آفس سیکرٹری کے قتل کا ڈراپ سین،اہلیہ ملوث نکلی

Read Next

ایلن مسک کا تمام نوکریاں چھوڑنے کا فیصلہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے