• نومبر 1, 2020

توشہ خانہ ریفرنس: نیب کے 2 گواہان کے بیانات قلمبند

جعلی اکاؤنٹس کیس کے توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نیب کے 2 گواہان کے بیانات قلمبند کر لیے۔

جمعرات 24 ستمبر کو احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ آصف زرداری اور انور مجید کی جانب سے ایک دن کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں جنہیں عدالت نے منظور کرلیا۔

نیب کے جانب سے 2 گواہان الیکشن کمیشن کے افسر عمران ظفر اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر وقار الحسن شاہ نے بیانات قلمبند کرا دیے۔

عدالت نے سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

آئندہ سماعت پر سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک دونوں گواہان پر جرح کریں گے۔ نیب کے تیسرے گواہ محمد زبیر کا بیان بھی آئندہ سماعت پر قلمبند ہوگا۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

آرمی چیف سے ملاقاتیں، مریم اور نوازشریف سے متعلق گفتگو بھی کی، محمد زبیر کی تصدیق

Read Next

Haqeeqat Kia Hai ?With Naveed Satti I Special Program With Former PM Shahid Khaqan Abbasi (PMLN)

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے