• اکتوبر 31, 2020

توشہ خانہ ریفرنس: نواز شریف نے احتساب عدالت طلبی چیلنج کر دی

اسلام آباد، توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف نے احتساب عدالت طلبی چیلنج کر دی۔ سابق وزیراعظم نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔  درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو نشانہ بنا کر حزب اختلاف کی آواز دبانا چاہتا ہے، یورپی یونین اور ہیومن رائٹس واچ نیب کی بے بنیاد کارروائیوں کو غیر قانونی قرار دے چکی۔  سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وہ مفرور نہیں بلکہ ضمانت منظوری کے بعد بیرون ملک گئے، جہاں پر ان کا علاج جاری ہے، انہیں نمائندے کے ذریعے ٹرائل سامنا کرنے کی اجازت دی جائے، جب کہ احتساب عدالت کی کارروائی، اشتہار جاری کرنے کا حکم نامہ کالعدم قرار دیا جائے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

بھارت میں برسر اقتدار جماعت خطے کیلئے خطرہ بنی ہوئی ہے، فیاض الحسن چوہان

Read Next

بریکنگ نیوز:جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے