• اکتوبر 22, 2020

توشہ خانہ ریفرنس: نواز شریف اشتہاری قرار، دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔ عدالت نے نیب گواہان کو طلب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔

قبل ازیں نیب کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کے اشتہار کی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرائی جس میں کہا گیا نواز شریف جان بوجھ کر عدالتی کارروائی سے مفرور ہیں، نواز شریف کا مفرور قرار دینے کی کارروائی کو چیلنج کرنا ثبوت ہے کہ وہ اس بارے میں آگاہ ہیں۔

نیب نے کہا کہ نواز شریف نے توشہ خانہ کیس میں سوالنامے کا جواب بھی نہیں دیا تھا، 5 جولائی 2019 کو کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے زبانی تفتیش کی گئی، نواز شریف نے وکیل سے مشاورت کر کے جواب دینے کا وقت مانگا تو انہیں سوالنامہ دیا گیا، سوالنامے کا جواب دوبارہ بھی مانگا گیا مگر نواز شریف وکیل سے مشاورت نہ ہونے کا بہانہ بناتے رہے، نواز شریف کو عدالت حاضر کرنے کی ہر ممکن کوشش کرلی، وہ جان بوجھ کر مفرور ہیں۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

توشہ خانہ ریفرنس: آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد

Read Next

ہم پہلے بھی سرخرو ہوتے رہے اب بھی ہوں گے: آصف علی زرداری

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے