• اکتوبر 30, 2020

توشہ خانہ ریفرنس:‌ احتساب عدالت کا نواز شریف کی جائیداد اور اثاثے ضبط کرنے کا حکم

احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کی جائیداد اور اثاثوں کی ضبطگی کا حکم دیدیا۔ نیب نے عدالتی حکم پر نواز شریف کے اثاثوں کی رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کر دی۔

توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی مشکلات میں اضافہ، نیب نے نواز شریف کے اثاثوں سے متعلق اہم ریکارڈ حاصل کر لیا،نواز شریف کی پراپرٹیز، گاڑیوں ، بنک اکاونٹس سے متعلق ریکارڈ اکٹھا کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نیب نےجو تفصیلات اکٹھی کی ہیں وہ ایل ڈی اے، ڈپٹی کمشنر لاہور، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ،نجی بنک ، شیخوپورہ اورمری انتظامیہ سے مانگی گئی تھیں۔ سابق وزیراعظم کے نام پر لاہور میں 1550 کنال سے زائد زرعی اراضی کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ نواز شریف کے زیر استعمال مرسیڈیز، لینڈ کروزر ، دو ٹریکٹرزکا بھی ریکادڈ حاصل کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے نجی بنک میں سابق وزیراعظم کے نام ملکی اور غیر ملکی اکاونٹ بھی ریکارڈ کا حصہ ہے۔ مری میں نواز شریف کے نام بنگلہ اور شیخوپورہ میں زرعی اراضی بھی نکلی، واضح رہے کہ نیب احتساب عدالت کے احکامات کی روشنی میں توشہ خانہ ریفرنس میں چھان بین کر رہا ہے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

جبری گمشدگی سے مراد ریاست کے کچھ لوگ ہی لوگوں کو زبردستی غائب کرتے ہیں

Read Next

ن لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے