• نومبر 1, 2020

قومی اسمبلی میں تمام سیاسی جماعتیں قومی اہمیت کے حامل معاملات پر یسکاں موقف رکھتی ہیں،سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد: سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمان عوام کا نمائندہ ادارہ ہے جو ملکی مسائل کے حل کے لیے ایسی پالیسیاں وضع کر سکتا ہے جو ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہوں۔ ملکی ترقی کا راز پارلیمنٹ کی مضبوطی میں مضمر ہے۔ یہ بات انہوں نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کے دوران کی۔ ملاقات میں قانون سازی، ملک کی مجموعی معاشی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں تمام سیاسی جماعتیں قومی اہمیت کے حامل معاملات پر یکساں موقف رکھتی ہیں۔ ان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ایوان کے اندر موجود تمام جماعتوں کو ایوان میں اظہار خیال کا مساوی موقع فراہم کیا جائے اور تمام معاملات کو افہام تفہیم سے حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 13 اگست 2020ء کو اختتام پذیر ہونے والے پارلیمانی سال کے دوران قومی اسمبلی کارکردگی انتہائی شاندار رہی۔ کورونا وبا کے باوجود قومی اسمبلی کے اجلاس جاری رہے اور عوامی فلاح وبہود سے متعلق قانون سازی عمل میں لائی گئی۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پی ایم ڈی سی نے ملک کے 10 میڈیکل کالجوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی

Read Next

سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سید زلفی بخاری نے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے