• نومبر 30, 2020

تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ،اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافے کے بعد بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ 16 نومبر کو ہونے والے اس اہم اجلاس میں وبائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ تفصیل کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں تعلیم کے شعبے میں وبائی مرض کے اعدادوشمار اور بیماریوں کے پھیلاؤ کا جائزہ بھی لیا گیا۔ فورم کو بریفنگ دی گئی کہ تعلیمی اداروں میں وبا کا تناسب بڑھ رہا ہے جبکہ اس صورتحال پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ فورم نے اس بات کا فیصلہ کیا کہ 16 نومبر کو شفقت محمود این سی او سی میں صوبائی وزرائے تعلیم کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں عمومی طور پر ملک بھر میں وبا کے پھیلائو کے رجحان کا جائزہ لیا جائے گا۔ مشاورتی اجلاس کے بعد اس کے نتیجے میں ہونے والے فیصلے اور نفاذ کے لئے سفارشات صوبوں کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔ فورم نے تعلیمی سال کے اہداف کو پہنچنے والے نقصان سے بچنے کے لئے اور اس وائرس کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر فورم نے یہ تجویز پیش کی کہ جلد اور طویل موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا جائے تاکہ وبا کے پھیلاؤ کو کم کیا جا سکے اور اس کے ساتھ ساتھ طلبہ کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

0 Reviews

Write a Review

Read Previous

پلاٹ الاٹمنٹ کیس:لاہور کی احتساب عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دے دیا

Read Next

یورپی ممالک میں اسلاموفوبیا کر بڑھتا رجحان،پاکستان اور ایران کا تشویش کا اظہار

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے